Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیریبیئن لیگ اور کا و نٹی کھیلنے و الے کرکٹرزمشکل میں،فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلبی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاونٹی اور کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پی سی بی نے کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ اور نیشنل ٹی20 کے لئے طلب کر لیا۔شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، بابر اعظم، عماد وسیم، حسن علی، شعیب ملک اور شاداب خان سی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ محمد عامر اور سرفراز کاو نٹی کرکٹ میں مصروف ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو20 اگست تک واپس آنے کی لئے کہا گیا ہے۔کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد22 اور23 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس شیڈول ہیں جبکہ ان کرکٹرز کے نام 25اگست سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے لئے بھی ٹیموں میںشامل ہیں۔کھلاڑی سی پی ایل چھوڑ کر وطن واپسی کے احکامات کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے بورڈ کے ساتھ رابطہ کر کے معاملات طے کر رہے ہیں لیکن پی سی بی کا موقف یہی ہے کہ کرکٹرز کو واپس آنا پڑے گا۔ کرکٹ بورڈ ایک دو کرکٹرز کو بھی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہے کیونکہ اس سے دوسرے کھلاڑیوں کو اچھا پیغام نہیں جائے گا۔کیریبیئن پریمیئر لیگ کا فائنل9ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ قواعد وضوابط کے مطابق قومی ٹیم کو ضرورت پڑنے پر کرکٹرز کو واپس جانا پڑتا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ڈ ومیسٹک ٹورنامنٹ یا فٹنس کے لئے طلبی کے حوالے سے پاکستانی کرکٹرز کے معاہدوں میں کوئی شق شامل ہے یا نہیں۔

شیئر: