چند سالوں میں فلمی کریئر میں نام کمانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اپنے والد کےساتھ کام کرنا بہت خاص ہے۔وہ اپنے والد مہیش بھٹ کی نئی فلم” عاشقی 3“میں اداکاری کریںگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کا کہنا ہے کہ ”عاشقی3“ ایک خاص فلم ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ پروڈیوسر اور ہدایتکار مہیش بھٹ چونکہ ان کے والد ہیں، اس لئے اس فلم میں کام کرنا ان کیلئے بہت خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ”عاشقی3“ اپنے والد کےساتھ ان کی پہلی فلم ہے۔فلم ”عاشقی“ اور”عاشقی ٹو“ دونوں فلمیں باکس آفس کی ہٹ فلمیں رہی ہیں۔