Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسان وحشی اور جانور انسانیت نواز

جدہ ....گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وحشیانہ اندا ز میں بلیوں کے قتل کی ویڈیو نے کہرام برپا کر دیا تھا۔ مقامی شہریوں ، غیر ملکیوں نے اس پر انتہائی رنج و ملال کا اظہار کیا تھا۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ویڈیو کلپ کی اطلاع ملنے پر بلیوں کے قاتل نوجوان کو پہلی فرصت میں گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔دوسری جانب سوشل میڈیا نے اس کے برعکس ایک اونٹ کی انسانیت نوازی کی ویڈیو جاری کر کے انسانوں کےلئے عبرت کا موقع فراہم کیا ہے ۔مدینہ منورہ کے قریب صحرا ءمیں سعودی شہری نے لاوارث جانوروں خصوصاً اونٹوں کو سیراب کرنے کےلئے پانی کا انتظام کر رکھا تھا ۔وہ باقاعدہ پانی کا حوض بھرنے کےلئے آتا جاتا رہتا تھا۔ اس کی موت پر ایک اونٹ قبر پر جاکر گریہ کر رہا ہے۔

شیئر: