مملکت کے لیبر کورٹس میں گزشتہ برس کے دوران ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد کارکنوں کے مقدمات درج کیے گئے۔ ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز کا فیصلہ سنایا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت انصاف کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کیسز ریاض ریجن میں ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد 43 ہزار 920 تھی۔
مزید پڑھیں
-
جولائی کے دوران 34 ہزار سعودی لیبر مارکیٹ میں داخل ہوئےNode ID: 876972
دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ ریجن رہا جہاں لیبر کورٹس میں 31 ہزار 637 کیسز درج کیے گئے جبکہ مشرقی ریجن میں مقدمات کی تعداد 21 ہزار 424 رہی ۔
عدالتی اعداد وشمار کے مطابق عسیر ریجن میں 10 ہزار 348 کیسز سامنے آئے جبکہ مدینہ منورہ میں 7 ہزار 657 اور قصیم ریجن میں 7 ہزار 624 ، تبوک ریجن میں کیسز کی تعداد 4 ہزار 403 رہی۔
حائل ریجن میں 2 ہزار 286، الجوف میں ایک ہزار 142 ، نجران میں ایک ہزار 124 ، جازان میں 1074 ، شمالی حدود ریجن میں 645 اور سب سے کم کیسز الباحہ ریجن میں درج کیے گئے جن کی تعداد 148 رہی۔