ولی عہد دبئی نے سعودی ٹیچر منصور بن عبداللہ کو سال 2025 کے لیے دنیا کے بہترین استاد کے ایواڈ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ دبئی میں سالانہ ’ورلڈ گورنمنٹس سمٹ‘ میں دیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق دبئی میں ہونے والی ورلڈ سمٹ میں دنیا بھر سے ماہرین، مفکرین اور سرگردہ شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

سعودی ٹیچر المنصور نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ان تمام اساتذہ کی فتح قرار دیا جو عالمی سطح پر اپنے طلبا کی تربیت میں مصروف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ مملکت نے تعلیم کے میدان میں نمایاں ترقی کرتے ہوئے اولین صفوں میں شامل ہے ۔
واضح رہے مملکت کے ریجن الاحساء سے تعلق رکھنے والے ٹیچر منصور اور مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر زکیہ کو گزشتہ ماہ عالمی سطح پر 50 بہترین اساتذہ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ یہ انتخاب 90 ممالک کے 5 ہزار معلمین میں سے کیا گیا تھا۔