ریاض ..... محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اب تک 5 لاکھ 70 ہزار150 عازمین ارض مقدس پہنچ چکے ۔مدینہ منوہ اور جدہ حج ٹرمنل کے علاوہ بری ا ور سمندری راستے سے آنے والے عازمین شامل ہیں ۔محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جاں بحق ہونے والے عازمین کی تعداد 28 ہے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔ فضائی راستے سے آنے والے عازمین کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 810 جبکہ بری راستے سے 850 اور سمندری ذریعے سے آنے والے عازمین کی تعداد 480 ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس عازمین کی تعداد کا تجزیہ کیا جائے تو اس حساب سے اب تک 73 ہزار 117 عازمین زیادہ ہیں ۔ مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کی آمد روزانہ کی بنیاد پر ہے جو 7 ذوالحجہ تک جاری رہے گی ۔ جدہ حج ٹرمنل پر محکمہ پاسپورٹ کے کاﺅنٹرز میں امسال اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے ۔