Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے میزائل پروگرام کا بجٹ بڑھا دیا

تہران۔۔۔ ایرانی پارلیمنٹ نے خطے میں امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے عسکری بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بل کی منظوری کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ تمام ممبران نے متفقہ طور پر اس کے حق میں فیصلہ دیا۔ بل کے مخالف صرف 6جبکہ 240 قانون سازوں نے اس کے حق میں ووٹ ڈالے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ یہ خطے میں امریکی دہشتگردی کیخلاف ہمارا پہلا قدم ہے۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ اگر عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو ایران اسی مناسبت سے اپنا ردعمل ظاہر کرے گا۔

شیئر: