سعودی وزارت صحت نے فارمیسی میں گھوڑے پر خریداری کی تشہیری وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
فارمیسی میں غیرقانونی اشتہار بنایا گیا تھا جس پر وزارت صحت نے فوری ایکشن لے لیا۔
مزید پڑھیں
-
وژن 2030 کے اہداف، سعودی وزارت صحت کی کامیابیوں کا سفرNode ID: 831406
عکاظ کے مطابق وائرل وڈیو میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گھوڑے پر سوار فارمیسی میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
وڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔ اس پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں
بعض لوگوں کا کہنا تھا ’ اشتہار کے لیے جانوروں کا استعمال کرنا اور وہ بھی دواوں کی خریداری کے حوالے سے انتہائی غیر مناسب اقدام ہے۔ بعض صارفین نے اس عمل کو گمراہ کن قرار دیا۔‘
وزارت صحت کا کہنا تھا ’ جو کچھ سامنے آیا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔‘
ماہر قانون سلمان الرمالی کا کہنا تھا’ امور صحت کے شعبے میں اشتہار کے ضوابط مقرر ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے۔‘
’سب سے اہم نکتہ جس مصنوعات کے بارے میں اشتہار بنایا جائے اس کے بارے میں درست اور مصدقہ معلومات کا ہونا ضروری ہے تاکہ صارفین کو گمراہ نہ کیا جاسکے۔‘