Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینزویلا پر نئی امریکی پابندیوں کیخلاف انتباہ

کراکس ۔ ۔۔وینزویلا نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی فوجی اقدام کیا گیا تو امریکہ کو ویتنام جنگ کا 15گنا تاوان دینا پڑے گا۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام اختلافات کے باوجود امریکی خطرات کے مقابلے میں وینزویلا کا دفاع کریں گے۔وینزویلا کے وزیر دفاع نے وینزویلا کیخلاف ممکنہ فوجی حملے پر مبنی امریکی صدر کے بیان کو ان کے پاگل پن کی علامت قرار دیا۔دریں اثناء امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ وینزویلا آمریت کے راستے پر ہے ۔ الیکشن کا پر امن حل نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے انتباہ دیا کہ امریکہ وینزویلا پر نئی پابندیاں لگا سکتا ہے۔

شیئر: