پاکبانوں کے شانہ بشانہ سعودیوں کی شرکت، دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار
طائف (ابو علی بڈانی) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنما سید شاہ حسین کی میزبانی میں مکہ مکرمہ میں تقریب آزادی منعقد کی گئی۔ پاکستانی کمیونٹی کے شانہ بشانہ سعودی بھائی بھی شریک ہوئے۔ آزادی کا کیک کاٹاگیا۔ مہمان خصوصی سعودی شہری مصطفی بخش اور شیخ اسامہ پاکستانیوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور سعودی دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ پاکبانوں کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ تمام پاکستانیوں کو 70واں یوم آزادی مبارک ہو۔ شاہ حسین نے کہاکہ کاش ہر دلعزیز شخصیت نواز شریف کی جانب سے حاصل کردہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو آگے بڑھایا جائے۔ تقریب کے اختتام پر دونوں برادر ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مصطفی بخش ، شیخ اسامہ، حاجی چاند مغل، رضوان شاہ ، عاصم شاہ جاوید، امتیاز اور میاں اعظم سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔