Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان کاامکان روشن ہے، نجم سیٹھی

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سری لنکن کرکٹ حکام سے کولمبو میں ملاقات مثبت رہی، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے تعاون اور اس فیصلے پر سری لنکا کے کرکٹ حکام کا مشکور ہوں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستان میں کھیلنے کا تاریخی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچز کے انعقاد کے لئے جلد کام شروع کر دیں گے اور اگر ایک مرتبہ سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرلیا تو دیگر ٹیمیں بھی یہاں آئیں گی۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں سال اکتوبر میں ایک یا 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

شیئر: