لاہور... لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے ریلی کے دوران سپریم کورٹ کے ججوں کی تضحیک کی۔ ان کی تقاریر آئین کیخلاف کھلی بغاوت ہے۔آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ غداری کس طرح بنتی ہے؟ آپ جنہیں غدار کہہ رہے ہیں انہی کی جماعت کی حکومت ہے۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل دیں ۔عدالت نے فریقن کو نوٹس جاری کردئیے۔