سڈنی۔۔۔آسٹریلیا کے ساحل پر ’’ سورج مکھی‘‘ وہیل تیرتی ہوئی پائی گئی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ وہیلز سالانہ بنیاد پر ہجرت کرتی ہیں ۔ سب سے پہلے ایسے وہیلز 1991ء میں دیکھی گئی تھیں۔ جون اور نومبر کے درمیان وہیلز آسٹریلیا کے مشرقی ساحل سے دوسری طرف جاتی ہیں اور یہ سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے ۔انٹارکٹیکا میں شدید سردی کی وجہ سے سمندر کا پانی انتہائی سرد ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں گرم پانیوں میں ہجرت کرنا پڑتی ہے۔ موسم بہتر ہونے پر وہ واپسی کا سفر شروع کرتی ہیں۔