Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ سلینا گومز ،چند سیکنڈ کی نیوز کاسٹر

 
ویسے تو سلینا گومز دنیا بھر میں اپنی گلوکاری و اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن اس بار انہوں نے کچھ مختلف کرنے کا سوچا اور ایک وڈیو شیئر کر ڈالی۔25 سالہ گلوکارہ نے برطانوی فیشن ڈیزائنر اور اپنے بزنس پارٹنر اسٹارٹ ویورز کے ساتھ ایک منٹ سے بھی کم یعنی چند سیکنڈ دورانئے کی وڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک نیوز کاسٹر بنی ہیں۔ وڈیو میں سلینا گومز موسم کی صورتحال سے آگاہ کرنے سمیت ٹریفک کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کرتی دکھائی دیں۔مختصر ترین وڈیو میں سلینا گومز نے نیوز کاسٹرز کی طرح خاص لباس پہنے یا میک اپ کئے بغیر نیوز اینکر کے فرائض انجام دئیے۔ یہ وڈیو بظاہر تفریح کے لئے بنائی گئی لیکن اس وڈیو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سلینا گومز نے خواتین کے نئے تیار کردہ ہینڈ بیگز بھی دکھائے جو ان کی اور برطانوی فیشن ڈیزائنر کی شریک کمپنی کی جانب سے تیار کئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ سلینا گومز گلوکاری و اداکاری سمیت خواتین کے لباس، میک اپ اور کاسمیٹکس سمیت دیگر فیشن مصنوعات بھی بناتی ہیں لیکن انہوں نے یہ تمام کاروبار پارٹنر شپ کے تحت شروع کر رکھے ہیں۔سلینا گومز نے گلوکاری کا آغاز 2012 میں کیا۔ انہوں نے چائلڈ اسٹار کے طور پراپنا کریئر شروع کیا تھا۔ اب تک وہ متعدد ڈراموں اور فلموں میں چائلڈ اسٹار اور مہمان اداکار سمیت مرکزی کردار میں بھی نظر آ چکی ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: