امارات کی شاہراہوں پرایل ای ڈی لائٹیں لگائی جائیں گی
ابوظبی: امارات کی شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائٹیں لگائی جائیں گی۔ انرجی سیور لائٹیں لگانے کے لئے ملک بھر میں ٹینڈر کھولے جائیں گے۔ نئی لائٹوں کی تنصیب کا کام 2018 سے ہوگا۔ بنیادی ڈھانچے کی وزارت نے حکومت سے منظوری لے لی ہے۔ وزیر بنیادی ڈھانچہ ڈاکٹر عبد اللہ بلحیف النعیمی نے الامارات الیوم کو بتایا کہ ملک بھر کی شاہراہوں کی مجموعی لمبائی 500کلو میٹر ہے۔ عام لائٹوں کی جگہ ایل ای ڈی لائٹیں لگانے سے توانائی کی بچت ہوگی۔