جعلی کرنسی تیار کرنے والا عرب گرفتار
جدہ.... مکہ مکرمہ پولیس نے جدہ میں جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والے ایک عرب شہری کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے 50ہزا ر کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ اس نے اقرار کیا کہ وہ معمولی رقم لے کر جعلی کرنسی تیار کر کے بیچ دیتا تھا۔