بغداد ...طوفانی آندھی نے عراقی شہر الموصل میں السلامیہ کیمپ کو تہہ و بالا کردیا۔ آندھی نے ایک بچے کو ہوا میں اچھال دیا۔ اسکی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ الموصل شہر کے باشندے ہواﺅں میں اڑتے ہوئے بچے کو دیکھ کر حیران و ششدر رہ گئے۔ آندھی نے پورے علاقے میں تباہی مچا دی۔