Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریخ پر خلائی مخلوق کی تلاش

کیلیفورنیا۔۔۔۔ناسا نے مریخ پر خلائی مخلوق کی تلاش کیلئے اب ایکسرے ٹیکنک استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے پہلے اسی ایکسرے کے نتیجے میں کرہ ارض پر پہلی مرتبہ مائیکروبس تلاش کی گئی تھی۔ 2020ء میں ناساسے جو مشن بھیجا جائیگا اس میں ایکسرے ٹیکنک سے وہاں موجود چٹانوں میں خلائی مخلوق کے آثار تلاش کئے جائیں گے۔ یہ خلائی جہاز کسی پرانی جھیل ، آتش فشاں یا چٹان پر اترے گا۔یہ نہ صرف وہاں کی تفصیلی تصاویر لے گا بلکہ مختلف چٹانوں کی تصویر یںناسا کے ہیڈ کوارٹر بھیجے گا۔ناسا کو امید ہے کہ اس کے مشن کے نتیجے میں یہ معلوم کرنے میںمدد ملے گی کہ آیا کبھی مریخ پر خلائی مخلوق کا وجود تھا؟۔

شیئر: