Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الرقہ میں امریکی اتحادی فضائیہ کی کارروائی، 17 شہری ہلاک

دمشق ۔۔۔امریکی عسکری اتحادی فورسز نے شامی شہر الرقہ میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 17شہری ہلاک ہوگئے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ الرقہ میں امریکی اتحادی فضائیہ سیرئن ڈیموکریٹک فورسز کو مدد فراہم کر رہی ہے جو وہاں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف زمینی کارروائی میں مصروف ہے۔ منگل سے جاری اس فضائی کارروائی میں اب تک مجموعی طور پر 33 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: