Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابقہ پن چکی جس کی عمارت جھکی ہوئی ہے

نارتھ ویلز ۔۔۔۔۔نارتھ ویلز میں 18ویں صدی کی ایک پن چکی کو 3بیڈ روم کے گھر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ عمارت ایک طرف جھکی ہوئی ہے اور اب اسے فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 3لاکھ 50ہزار پونڈ لگائی گئی ہے۔ یہ عمارت 1780اور 1800کے درمیان تعمیر ہوئی تھی اور 1890ء تک پن چکی کی حیثیت سے کام کررہی تھی۔ ایک جوڑا اس میں 30سال تک رہ تھا اور اس نے اس میں کافی تزئین و آرائش کرائی۔ اسے فروخت کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

شیئر: