Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7زبانوں میں” مناسکنا“ ایپلی کیشن

مکہ مکرمہ ......سعودی وزارت حج و عمرہ نے ”مناسکنا“ ایپلی کیشن کے ذریعے مکہ مکرمہ ، مشاعر مقدسہ ، مدینہ منورہ اور جدہ کے نقشے 7 زبانوں میں جاری کردیئے۔اسمارٹ موبائل سے استفادہ ممکن ہوگا۔انہیں دیکھنے کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی آف لائن میپں عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو ، ترکی، بنگالی اورملایو زبانوں میں ہیں۔اس میں اوقات نماز بھی دیئے گئے ہیں۔ قبلے کی جہت متعین کرنے کی سہولت بھی ہے۔ موسم کے تازہ حالات، کرنسی تبدیل کرانے اور وزارت حج و عمرہ کی تازہ خبریں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ جو حضرات اس سے استفادہ کرنا چاہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ آئی فون اور آئی پیڈ اور اینڈرائڈ کے ذریعے وزٹ کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: