Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج اجازت ناموں کا دھندہ بند کر نے کیلئے نئے ضابطے

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ گورنریٹ نے مشاعر مقدسہ میں داخلے کے اجازت ناموں کا دھندہ بند کرنے کیلئے نئے ضابطے مقرر کر دئیے ۔ گورنریٹ نے تمام سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشاعر مقدسہ جانیوالی گاڑیوں کی تعداد متعین کریں اور تمام تفصیلات پیش کریں ۔ خدمات کیلئے انتہائی مطلوب افراد کا تعین کریں ۔ وزارت ثقافت و اطلاعات سے کہا گیا ہے کہ وہ اخبارات ، سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر نظر رکھے ۔ اجازت نامے فروخت کرنیوالوں کے اشتہارات کا ریکارڈ تیار کرے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔ حج اجازت ناموں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا باب بند کرنے کیلئے امن عامہ ، وزارت حج ، مکہ میونسپلٹی ، مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور گورنریٹ پر مشتمل ورکنگ ٹیم تشکیل دیدی گئی جسے 7ضابطوں پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔

شیئر: