Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناجائز کام کیلئے سرکاری ملازم پر تشدد جرم

ریاض.... پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم سے غیر قانونی کام کرانے کیلئے طاقت کا استعمال یا اس پر تشدد یا اسے دھمکانا جرم ہے ۔ اس کی سزا 10برس تک قید اور 10لاکھ ریال تک جرمانہ ہے ۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر واضح کیا کہ حال ہی میں ایک سوڈانی ڈاکٹر کے ساتھ بد زبانی کرنیوالے مقامی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس نے بیماری کی چھٹی کیلئے سرٹیفکیٹ نہ دینے پر سوڈانی ڈاکٹر کے ساتھ بد تمیزی کی تھی ۔ اس واقعہ نے سعودی معاشرے اور وزارت صحت کے حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی ۔

شیئر: