Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگ بین کو بند کرنیکا فیصلہ احمقانہ

لندن .... لندن کے بگ بین کی اصلاح و مرمت کرنے والے شخص کا کہناہے کہ اسے 4سال کیلئے بند کرنے کا فیصلہ احمقانہ ہے۔ سابق پروجیکٹ منیجر میلون لی نے بتایا کہ میں کئی عشرے تک بگ بین کی مرمت کرتا رہا ہوں اور یہ اس وقت بہترین حالت میں ہے۔ اس نے کہا کہ پیر سے اس کو مرمت کیلئے بند رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ اب ہم اسکی آواز نہیں سن سکیں گے۔ دارالعوام کے حکام نے اس کی مرمت کے اخراجات ادا کرنے سے انکار کیا ہے۔ برطانیہ کے پرانے گھڑی ساز ادارے کا کہناہے کہ وہ گزشتہ 30برسوں سے بگ بین کی مرمت و اصلاح کرتا رہا ہے۔1983ءسے 1985ءتک بگ بین کے قریب ٹائل بدلنے والے پروجیکٹ منیجر کا کہناہے کہ جب ہمارے مزدور وہاں کام کررہے تھے تو اس کی آواز سے بچنے کیلئے انہیں کانوں میں روئی ٹھونسنا پڑتی تھی۔

شیئر: