”نیوٹن“ کی ریلیز 22 ستمبر تک ملتوی
بالی وڈ اداکار راج کمار راو کی فلم نیوٹن کی ریلیز 22 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق یہ فلم 18 اگست کو ریلیز کی جانی تھی۔پروڈکشن ہاوس نے فلم کی نئی تاریخ کا اعلان ٹویٹرپر کیا۔فلم کے پروڈیوسر ز نے نیا ٹیزر بھی جاری کردیا جس میں راج کمار کو ایک نئے بھرتی ہونے والے سرکاری کلرک کے روپ میں دیکھا جاسکے گا۔یہ فلم ہدایت کاراورپروڈیوسر آنند ایل رائے کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔فلم میں اداکارپنکج ترپاٹھی اور اداکارہ انجلی پاٹل کو بھی مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔