Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری وزیر خارجہ نے میرے متعلق غلط بیانی کی ہے، شیخ عبد اللہ آل ثانی

ریاض: قطری شہزادہ شیخ عبد اللہ بن علی بن عبد اللہ بن جاسم آل ثانی نے کہاہے کہ قطری عوام اور عازمین کے لئے سعودی عرب سے جو سفارش کی ہے اس کا مقصد اپنے بھائیوں کو سہولت پہنچانے کے سوا کچھ نہیں۔ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں مگر انہوں نے میرے متعلق غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان اور بعد ازاں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کے دوران میں نے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کی سعی نہیں کی۔ میرا مقصد صرف یہ ہے کہ قطری عازمین کو سہولت فراہم کی جائے۔سعودی حکمرانوں نے نہ صرف میری سفارش قبول کی ہے بلکہ قطری عازمین کی بھی تکریم کی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: