Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : پی آئی ایس جے ، ای ایس کے طلباء کی کیمبرج امتحانات میں شاندار کامیابی

    جدہ ( ارسلان ہاشمی ) کیمبرج کے بیرونی امتحانات میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ،انگلش سیکشن کے طالب علموں نے شاندار   کامیابیاں حاصل کی ۔ اسکول  کے پرنسپل عدنان ناصرنے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے  طلبہ نےIGCSE   اور A LEVEL  میں قابل فخر کامیابیاں حاصل کر کے ایک مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بلا شبہ یہ کامیابی ہمارے طالب علموں کی حصول علم کے لئے شبانہ روز محنت اور خوب تر کی جستجو کے باعث ہی ممکن ہو سکی ہے۔انہوں نے اس کامیابی پر طلبہ و طالبات ،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے کو اپنے باصلاحیت طلبہ و طالبات پر فخر ہے ۔ یہ اسکول دیار غیر میں وطن عزیز  کی نمایاں شناخت بن چکا ہے۔تعلیمی میدان میں اس اسکول کے بچوں کی کامیابیوں پر نہ صرف اس درسگاہ کو بلکہ پاکستان اورپاکستانیوں کو بھی ناز ہے کیونکہ وہ اپنی کارکردگی سے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔ پرنسپل عدنان ناصر نے کہاکہ اسکول کے معیار کو مثالی بلندیوں تک لے جانا اور عالمگیر سطح پر اس کی حیثیت کو تسلیم کروانا ہماری  ترجیح اور نصب العین ہے۔ دریں اثناء کیمبرج یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق اے لیول میں وہ طلبہ جنھوں نے A*  حاصل کیے ان میں ملیحہ مسعود اور سبحہ محسن کے اے لیول میں چار مضامین تھے  نے  چاروں میں A* حاصل کیے ، جبکہ عبید رفیق اوروفا اشعر نے چار مضامین میں سے تین میں A* اورایک میںA گریڈ حاصل کیے ۔ محمد عبداللہ نے چار مضامین میں سے ایک میں A*  اورتین میںA گریڈ حاصل کیے۔جبکہ عطیب نعیم اور فاطمہ محمد یوسف نے  چاروں مضامین میں A حاصل کیے۔ محمد قاسم نور، زکی اللہ خان ، ھیشام قاضی ، عارفہ امین ،  اور حفصہ سعیدنے اے لیول میں تین مضامین  میں A* حاصل کیے۔   روحیل محمد پیران  اور عمر ریاض الدین محمود نے تین مضامین میں سے دو میں A* اورایک میںA گریڈ حاصل کیے۔انس عمران تصدق،  محمد احمد خان، سعد سعود حسن اور ھدیٰ فواد ابراھیم نے تین مضامین میں سے ایک میں A* اوردو میںA گریڈ حاصل کیے۔  خضر محمد صدیقی نے تینوں مضامین میں A حاصل کیے۔اے ایس لیول میں  چاروں مضامین میں A گریڈحاصل کرنے والے طلبہ میں شہیر احمد ،  شفا اشعر،  مراد اسلم،  احمد سلمان،  عائشہ صدیقی،  خدیجہ محمد یوسف  اور رادیہ وسیم شامل ہیں۔ جبکہ تین مضامین میں  A  گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ میں سید محمد شریف ، عزام بن عامر ، شاہد عباس، علی احمد اعجاز، محمد دائم شریف، ولید معراج قریشی ، انس اسد عباسی، عبد الرحمن اقبال، فہد فہیم حسن ، سائم عمر، معاذ اللہ خان، محمد احمد بشیر، سیف اللہ خان، مصعب بن افروز، انوشہ شاہد، رامین قیصر، فاطمہ اویس ، فاطمہ علی، ردا ھاشمی ایمان صاحب زادہ جان اور محمد طلحہ عالم شامل ہیں۔IGCSE  کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔نو مضامین کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سارہ رحمن ، مناہل راشد چیمہ، عائشہ خورشید، اریبہ ارشد،  وانیہ افروز، عارفہ، حمنہ توقیر،ھانیہ ثنا ، محمدھیثم عاطف ،  ماہین خرم ، ھانیہ توقیر ، ایمان زاہد اللہ خان ،  محمد وائز ذیشان ،  یمنا آصف ، فجر حبیب بٹ ، محمد حمزہ اویس خالد ، ماہا مظفر حسین، تیمور حسن سرمد، محمد طلال اشرف ، فریحہ فہیم ،  عروبہ صدیقی، معاذ اسلم،  بلال سعید،  رمشا زاہد علی شاہ،  ریحام ، کرن شاہ  ،عبداللہ عرفان سعید ، منال عمران اور رائد افتخار شامل ہیں۔ اسکول کے زیادہ تر طلبہ نے ICE  ڈسٹنکشن ایوارڈ بھی حاصل کئے۔

شیئر: