Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسکولوں کی سعودائزیشن کیلئے ای گیٹ کا قیام

ریاض .... وزارت محنت و سماجی فروغ اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ لگانے والوں نے نجی اسکولوں میں سعودی نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے طور طریقے متعین کرنے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی۔ فریقین نے نجی اسکولوں میں سعودیوں کو ملازم رکھنے کیلئے ای گیٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر محنت علی الغفیص نے ریاض اجلاس میں واضح کیا کہ نجی اسکولوں میں سعودی اساتذہ اور استانیوں کی تقرری ضروری ہے۔ اس عمل کو آگے بڑھایاجائیگا۔انہوں نے بتایا کہ وزارت محنت اور نجی اسکول قائم کرنے والے سرمایہ کاروں کے درمیان موثر شراکت قائم ہوگئی ہے۔
 

شیئر: