امیت شاہ ملک میں جمہوریت کمزور کررہے ہیں، ممتابنرجی
کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندرمودی کے بجائے اب بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے امیت شاہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں آمریت پھیلارہے ہیں جو ملک کی روایات کے منافی ہے ۔امیت شاہ ملک میں بھائی چارے کے ماحول کو بگاڑنے کے ذمے دار ہیں۔ ایک انٹرویوکے دوران ممتا نے کہا کہ میں نریندرمودی کی حمایت کرتی ہوں، امیت شاہ کی نہیں۔ وزیر اعظم کو قصور وار نہیں مانتی۔ انہوں نے اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ ملک میں بے چینی اور آمریت کا ماحو ل ہے ۔ ممتا نےکہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بی جے پی کے اہم رہنماتھے،وہ ملک کی تعمیر و ترقی اور بھائی چارے کا خیال رکھتے تھے۔