Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پاکستان بزنس کونسل اور بزنس سینٹر کى جشن آزادی پر دعائیہ تقریب

پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جس نے ہر محاذ پر دشمن کی فوج کو شکست سے دوچارکرکے وطن کا تحفظ کیا، محمد عارف بٹ
کویت(محمد عرفان شفیق) الحمدللہ کہ مملکت خداداد پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیاں پیش کرنے کے بعد یہ ملک حاصل کیا جس کی فضامیںہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں۔
14اگست کی مناسبت سے پاکستان بزنس کونسل کویت اور پاکستان بزنس سینٹرکویت نے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں حفاظِ کرام نے پرسوزآواز میں تلاوت کلام پاک پیش کیا۔ کویت کے معروف نعت خواں محمد قمر نظامی اور حافظ فیصل ریاض نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔
اپنے مختصر خطاب میں پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر محمد عارف بٹ نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج قیام پاکستان سے لیکر اب تک کسی نہ کسی محاذ پر دشمن کی فوج کو شکست سے دوچار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی۔ ہم پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
قاری طلعت شریف نقشبندی نے آزادی اور فلسفۂ حیات پرمختصر خطا ب کیا۔ آخر میں کویت کے معروف نقیب حکیم طارق محمود صدیقی نے دعا کرائی۔
تقریب میں پاکستان بزنس سینٹر کویت کے منیجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر کے سسر کے انتقال اور پاکستانی کمیونٹی کی انتقال پانیوالی دیگر شخصیات کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: