ترکی،ایران کیساتھ مل کر عراقی کردوں پر حملہ کرے گا
انقرہ....ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ترکی ایران کیساتھ مل کر عراقی کردستانی لیبر پارٹی کےخلاف مشترکہ فوجی کارروائی کریگا۔ انہوں نے یہ بات انقرہ میں ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ اردوگان نے واضح کیا کہ ایران کیساتھ مل کر عراقی کردستانی لیبر پارٹی کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے،وہ ایرانی عہدیداروں کے ساتھ اس تجویز پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف نے ترکی کا دورہ اپنے ترک ہم منصب کی دعوت پر کیا۔