اسلامی تاریخ کی دوسری جامع مسجد میں ترمیم شروع
الاحساء .... اسلامی تاریخ کی دوسری جامع مسجد میں اصلاح و مرمت شروع کردی گئی۔الاحساءمیں محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل خالد الفریدہ نے واس سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ الاحساءمیں موجود ”جواثا مسجد“ اسلامی تاریخ کی دوسری جامع مسجد ہے۔ اسکی اصلاح ومرمت کا کام الاحساء میونسپلٹی کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے۔ یہاں 7ھ میں پہلی بار جمعہ کی نماز ادا کی گئی تھی۔ مسجد کیلئے کار پارکنگ ، طہارت خانے، وضو خانے ، رہنما بورڈ اور پارک بنائے جارہے ہیں۔