Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

27اگست لالو یادو کیلئے امتحان کا دن؟

پٹنہ۔۔۔۔ریلیوں کی سیاست سے بلندی پر پہنچنے والے راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو کی موجودہ مہاریلی پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں ۔ اپوزیشن کی بعض جماعتوں کی سردمہری سے لالو یادو کا پارہ ابھی چڑھا ہی تھاکہ بہار میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب متاثرہ اضلاع کے ذمہ داران نے اپنے ہاتھ کھڑے کرلئے۔ادھر بہار کی مسلم تنظیموں اور اداروں نے لالویادو سے دوری قائم کرلی اور وہ عام مسلمانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ موجودہ ریلی کا تعلق سیکولرازم سے کم بلکہ خاندانی معاملات سے زیادہ ہے اس لئے اسکی کامیابی ضروری نہیں۔ ریلیوں کی تاریخ میں کامیاب ترین ریلیاں کرنیوالے لالو یادو کیلئے27اگست کسی امتحان سے کم نہیں۔

شیئر: