Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بم کی افواہ

نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی ریلوے اسٹیشن پر آج صبح بم کی اطلاع سے افراتفری مچ گئی جس کے بعد ریلوے پولیس کے ساتھ دہلی پولیس نے باریک بینی سے تلاشی لی۔ پولیس نے بتایا کہ فون پر دی گئی بم کی وارننگ افواہ تھی، اس کے باوجود یہاں سے گزرنے والی ٹرینوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سیکیورٹی فورس کے کنٹرول روم میں علی الصباح 3بجے فون آیا کہ اسٹیشن پر ایک بم رکھا ہے جو جلد ہی پھٹنے والا ہے۔ آرپی ایف اور دوسری سیکیورٹی ایجنسیوں نے فوراً تلاشی مہم شروع کردی ۔اس مہم میں ریلوے پولیس ، دہلی پولیس اور انسداد دہشتگردی کے دستے گھنٹوں تلاشی مہم میں مصروف رہے جس کے بعد بتایا کہ یہ خبر گمراہ کن اور افواہ ہے۔

شیئر: