Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے مصر کی امداد روک لی

واشنگٹن..... باخبر ذرائع کا کہناہے کہ امریکہ نے انسانی حقوق کے احترام اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے باب میں پیشرفت نہ کرنے پر مصر کو 95.7ملین ڈالر کی امداد نہیں دی اور 195 ملین ڈالر کی ادائیگی کے عمل کو ملتوی کردیا۔ باخبر ذرائع نے ا پنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الحیاة اخبار کو بتایا کہ امریکی عہدیدار مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے نجی انجمنوں کے قانون پرعملدرآمد کی اجازت دینے پر خفا ہیں۔ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والی انجمنوں کا کہناہے کہ اس قانون کے بموجب انکی سرگرمیاں ممنوع ہوگئی ہیں اور اب مصر میں فلاحی انجمنوں کیلئے کام کرنا مشکل ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی پر 5برس تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: