Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیمس نیشام لاکھ ڈالر کے عوض دورہ پاکستان پر رضامند

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیمس نیشام ورلڈالیون کے ساتھ دورہ پاکستان کےلئے راضی ہو گئے ہیں اور انہیںایک لاکھ ڈالرکی پیشکش کی گئی ہے۔ ورلڈ الیون میں شمولیت کےلئے3 کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا تھا جن میں جیمس نیشام، ڈینیئل ویٹوری اور گرانٹ ایلیٹ شامل ہیں۔ نیشام سے معاملات طے پاچکے ہیں اور انہیں دورے کے لئے بورڈ کی اجازت درکار ہے۔نیوزی لینڈکے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری سے بھی رابطہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے ورلڈ الیون میں شمولیت سے انکار کردیا۔اس کے علاوہ آل راونڈر گرانٹ ایلیٹ کو بھی پیشکش کی گئی ہے لیکن انہوں نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ۔

شیئر: