سعودی اسلامک بانڈزکی غیر معمولی پذیرائی
ریاض .... سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ 13ارب ریال مالیت کے اسلامی بانڈز خریدنے کیلئے حقیقی قیمت سے 3گنا زیادہ رقم کی فرمائشیں موصول ہوگئیں۔ سعودی وزارت خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی اسلامک بانڈز کے پہلے ایڈیشن کو 3زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انکی قیمت 38ارب ریال سے تجاوز کرچکی ہے۔ سعودی عرب نے جاری کردہ اسلامک بانڈز پر ملنے وال منافع کی تفصیلات نہیں بتائیں۔