Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھوان بھی” خلا نورد“ بنیں گے

بالی وڈ کے اداکار مدھوان سے متعلق خبر ہے کہ وہ ناسا کے اسپیس سینٹر گئے ہیں ۔ان کی ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ ناسا کے ایک افسر سے گائیڈ لائن لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تصویر فلمی تجزیہ نگار تاران ادرش نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ مدھوان بھی بالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم ” چندا ماما دور کے“ کا حصہ بننے جارہے ہیں جس میں وہ خلانورد بنیں گے ۔فلم کی کہانی ہندوستان کے اسپیس مشن پر بننے جارہی ہے۔ اس سے قبل اداکار سشانت سنگھ کے ناسا جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: