Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مین پوری میں ٹرین سے کٹ کر 2افراد کی خود کشی

مین پوری۔۔۔۔اترپردیش میں مین پوری کے بھونگ گاؤں میں 2افراد نے ٹرین سے کٹ کر خود کشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والوں کے پاس سے  315راؤنڈ کا طمنچہ، کارتوس، رسی اور کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت اس کے پاس سے ملے آدھار کارڈ کی بنیاد پر فرخ آباد کے زلفو کے طور پر ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دونوں کی عمریں 35برس کے درمیان ہیں۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر معاملے کی تفتیش شروع کردی ۔

شیئر: