آٹو اور ٹرک میں تصادم، 6افراد ہلاک
آصف آباد۔۔۔۔تلنگانہ کے ضلع بندرم گاؤں میں ایک آٹورکشا اور ٹرک میں تصام کے نتیجے میں آٹو میں سوار 6افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب آٹومیں سوار افراد کسی تقریب سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ ان کا آٹو سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگیا ، 2افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 4اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے منچریال کے سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔