جدہ..... محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حج ایام کے دوران دوپہر کے وقت منیٰ اور عرفات میں درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا۔ 10، 11 ،12اور 13ذی الحجہ کو رمی کے دنوں میں حجاج سخت موسمی حالات سے دوچار ہوں گے۔ سرد ممالک سے آنے والے عازمین زیادہ متاثر ہوں گے۔ وزارت صحت نے 20 برس قبل لو سے متاثر حجاج کو طبی سہولت مہیا کرنے کیلئے عرفات اور منیٰ میں اسپیشلسٹ سینٹر کھولے تھے۔ شدید درجہ حرارت کی وجہ سے حاجیوں کو سخت گرمی سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ امسال بھی لو سے متاثر حجاج کی خدمت کیلئے عرفات اور منیٰ میں اسپیشلسٹ سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔