Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینک کی طرز کی لینڈ روور

برلن .... 1958ءکی بنی ہوئی ایک لینڈ روور جس کے پہیے ٹینک کی طرزکے ہیں ۔ نیلامی کیلئے پیش کی جارہی ہے۔اس کی قیمت 50ہزار پونڈ لگائی گئی ہے۔2286 سی سی پیٹرول کا انجن لگا ہوا ہے اور قانونی طور پر اسے سڑک پر چلایا جاسکتا ہے۔ یہ لینڈ روور تقریباً8 فٹ بلند ہے اور یو ںاسے بڑے آرام سے دریاﺅں،جھیلوں اور دلدلی زمین پر چلایا جاسکتا ہے تاہم اس کی رفتار صرف 30میل فی گھنٹہ ہے۔ اسے ناروے اور جرمنی میں بھی چلایا جاچکا ہے اور گزشتہ سال ہی برطانیہ لائی گئی تھی۔ اس قسم کے 15ماڈل تیار ہوئے تھے لیکن خیال ہے کہ اب اس ماڈل کی یہ آخری گاڑی بچی ہے جو 9ستمبر کو نیلام ہوگی۔

شیئر: