اسلام آباد ...سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز نے بھی پانا مہ کیس کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ نوازشریف اور اسحاق ڈار پہلے ہی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرچکے ہیں۔ حسن، حسین اور مریم نوازنے 2 نظر ثانی درخواستیں دائر کی ہیں۔ ایک درخواست سپریم کورٹ کے 5 رکنی اور دوسری 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے بھی سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے ۔نظر ثانی اپیلوں میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی نے انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔عدالتی فیصلے میں جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات کو زیر غور نہیں لایا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کیس کی سماعت 3 ججوں نے کی لیکن فیصلہ5ججوںنے سنایا۔عدالتی فیصلے سے فیئر ٹرائل کے حقوق سلب ہوئے۔ 28 جولائی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلیں منظور کی جائیں۔