Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنویں میں گر جانے والے ہندوستانی کو نکال لیاگیا

عفیف ..... شہری دفاع کے اہلکاروں نے یہاں بیکار پڑے ہوئے ایک کنویں میں گر جانے والے ہندوستانی مزدور کو نکال لیا۔ کنواں عفیف کمشنری کے ماتحت المکلا تحصیل میں 100میٹر شمال میں واقع ہے۔ ہندوستانی مزدور کو کنویں سے نکال کر اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ کنواں 10میٹر گہرا ہے۔ ہلال احمرکی ایمبولینس نے ہندوستانی کو اسپتال میں داخل کرایا۔ اسکی ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ واقع ہوگئی ہے۔ جگہ جگہ زخم بھی آئے ہیں۔
 

شیئر: