ماسکو .... مشرقی روس کے ایک علاقے میںایک آتش فشاں 1999ءسے مسلسل فعال ہے اور راکھ اگل رہا ہے جس سے نہ صرف آس پاس کا علاقہ بلکہ مغربی ممالک بھی متاثر ہورہے ہیں۔ ناسا نے اپنے سیارے کے ذریعے اس آتش فشاں کی تصاویر لی ہیں اور سراغ لگایا ہے کہ اسکی راکھ مغرب تک اڑ کر آرہی ہے۔ تازہ ترین تصاویر 20اگست کو سیارے کے ذریعے لی گئیں۔ آتش فشاں 65ہزار سال پرانا ہے۔اس کی تصاویر اتارنے کیلئے ایک خاص ڈیوائس سے مدد لی گئی۔ آتش فشاں ایسی جگہ واقع ہے جہاں ہر وقت برف پڑتی رہتی ہے۔ اس آتش فشاں نے 15اگست 1999ءسے راکھ اگلنا شروع کردی تھی جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔سائنسدانوں نے بتایا کہ پچھلے 10ہزار سال میں یہ آتش فشاں 60مرتبہ سے زیادہ پھٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1854ءاور پھر 1956ءمیں بھی اس آتش فشاں نے لاوا اُگلنا شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں برف پگھلی تھی اور تباہ کن ملبہ ہر جگہ پھیل گیا تھا۔