Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کا فوجی نقل و حرکت میں اضافے پر امریکہ کو انتباہ

ماسکو ..... روسی نے یوکرین میں امریکہ کی فوجی نقل و حرکت میں اضافے کی باعث خبر دار کیا ہے۔ روسی سینیٹ کے رکن ایگور موروزوف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکہ نے یوکرین میں اپنی فوجی نقل و حرکت اور فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا تو روس بھی اپنی سرحدوں کی حفاظت کےلئے لازمی تدابیر اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ،یوکرین میں اپنی فوجی نقل و حرکت میں اضافے کا ارادہ رکھتا ہے جو ہماری قومی سلامتی کےلئے خطرہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکام کے بیانات سے لگتا ہے کہ امریکہ کو مشرقی یوکرین کا بحران حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

شیئر: