لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ ایڈوکیٹ ابرار حسین اور مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وکلاءکنونشن میں نوازشریف نے جو 12 سوالات اٹھائے وہ عدلیہ اور پاک فوج کی تضحیک کے مترادف ہیں۔ 12 سوالات کا مقصد پانا مہ بنچ کے ججوں کاتمسخر اڑانا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف جمہوری نظام کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 199، 190، 204 اور توہین عدالت ایکٹ 2003 کے تحت توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔قومی اداروں کی تضحیک پر نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ درخواست میں نواز شریف ، چیئرمین پمرا ابصار عالم اور سیکرٹری اطلاعات نواز سکھیرا کو فریق بنایا گیا ہے۔