رالپنڈی... احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اثاثہ جات ریفرنس میں بھی بر ی کردیا۔ سابق صدر کی طرف سے فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے ۔ عدالت نے زرداری کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نیب نے جو ریفرنس دائر کیا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے سابق صدر کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باعث بریت کا فیصلہ کیا۔ زرداری پر غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ سابق صدر پہلے بھی3 احتساب ریفرنسوں میں بری ہوچکے ہیں۔