سعودی وزیر حج سے ایرانی حج مشن کے سربراہ کی ملاقات
مکہ مکرمہ۔۔۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن سے مکہ مکرمہ کے دفتر میں ایرانی تنظیم حج و زیارت کے سربراہ ڈاکٹر حمیدی حمدی اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر امسال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے ایرانی عازمین کے امور زیر بحث آئے۔