Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش کے دوران پسینہ نہ لانے والی ٹیبلٹ

واشنگٹن۔۔۔۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی ٹیبلٹ تیار کی ہے جو ورزش سے پہلے کھا لی جائے تو پسینے نہیں بہتے اور جسم یہ سمجھتا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ اس ٹیبلٹ کی مدد سے ورزش کے دوران پروٹین خارج ہوتا ہے اور جس سے دماغ اور پٹھوں میں خون کی گردش تیز ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ فالج ، دل کے حملے اور کینسر سے بھی بچاؤممکن ہوسکتا ہے۔برطانوی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ابھی اس دوا پر مزید تحقیق کی جارہی ہے جس کے بعد اسے مارکیٹ میں لایا جائے گا۔سائنسدانوں نے دوا کا تجربہ سب سے پہلے ایک چوہے پر کیااور اس دوران اس کا جائزہ لیتے رہے۔اسے تجربہ گاہ میں خوب دوڑایا گیا ، دوا کا اثر یہ ہوا کہ اس کے دل نے زیادہ سے زیادہ خون پورے جسم میں پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دوا جسم میں خون کی گردش تیز کرنے کیلئے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔ابتدائی طور پر اس دوا کا نام ’’پائزو1‘‘رکھا گیا ہے۔

شیئر: